وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا منگچر ٹریفک حادثے پر اظہار تعزیت
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگوچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ ہائی وے پولیس اور انتظامیہ قومی شاہراہوں پر برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہونے کے خطرات کے پیش نظر ٹریفک کے لیئے خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی رفتار پر کڑی نظر رکھی جائے۔
Load/Hide Comments


