قوم پرست پارٹی کے کی جانب سے سرمست قبیلے کے متعلق غیراخلاقی الفاظ کی مذمت،پارٹی سے بائیکاٹ اعلان
قلات:قوم پرست پارٹی کے سربراہ کی جانب سے سرمست قبیلے کے متعلق غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے، سرمست قبیلہ مذکورہ قوم پرست پارٹی سے بائیکاٹ اعلان کرتا ہے، قلات میں سرمست یوتھ الائنس کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ، تفصیلات کے مطابق قلات میں سرمست یوتھ الائنس کا اہم اجلاس زیر صدارت سردار زادہ نصیر احمد، بشیر احمد، نوراحمد، جاوید احمد، میر شبیر احمد، میر عمران، میر عرفان، ناصر نشیب اور سرمست قبیلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں پچھلے دنوں کپوتو گریڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ایک قوم پرست پارٹی کے سربراہ نے سرمست قبیلہ کے متعلق جو الفاظ استعمال کی وہ غیر شائستہ، قابل افسوس اور قابل مذمت ہے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے پورے بلوچستان میں بسنے والے سرمست قبیلہ کی دل آزاری کی گئی ہے تاریخ گواہ ہے کہ سرمست قبیلہ 1839 میں ریاست قلات میں اسلحہ خانہ کا سربراہ رہا ہے جبکہ شاہی ولد سگار خان نوری نصیر خان کیساتھ انگریزوں کے خلاف جام شہادت نوش کیا ہے الیکشن کے موقع پر یہی قوم پرست پارٹی سرمست قبیلہ کے لوگوں کے پاس سب سیپہلے جاکر ووٹ مانگتے ہیں اور سرمست قبیلہ کو اپنا بھائی کہتے نہیں تھکتے سرمست قبیلہ ہر پلیٹ فارم پر اپنے نگ وناموس اور عزت کا دفاع کرنیکا حق رکھتا ہے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پورے بلوچستان کے سرمست اس قوم پرست پارٹی سے بائیکاٹ کرے اور قبیلہ کے جو بھی افراد مذکورہ پارٹی میں ہے وہ فوری استعفی دے تا کہ انکی عزت برقرار رہے پورے بلوچستان کے سرمست قبیلہ اس لفظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔


