بلو چستان میں کورونا وائرس کے 34نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 34نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33975ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے08اضلا ع سے کوروناوائرس کے535ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ379افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار9مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33302ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد306ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح6.36فیصدریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں