پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا
آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے کل رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کے معاملے میں حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم اور پمپس مالکان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
Load/Hide Comments


