پاکستان مخلص ثالث کا کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف کا ایرانی وزیر داخلہ سے گفتگو

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی حالیہ صورتحال اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطائ اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو۔ ان کے بقول پاکستان ایک ’دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار‘ کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پ±رعزم ہے۔بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس ماہ کے آغاز میں تہران کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی قیادت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور ایران کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک تمناو¿ں کا پیغام پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق سکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان سفارتی کوششوں کو بھی سراہا جن کے نتیجے میں ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ طے پائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں