نوشکی، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کے موبائل لوٹ کر فرار

نوشکی(انتخاب نیوز)نوشکی جناح روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے موبائل شاپ سے لاکھوں کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق شام ساڑھے سات بجے تین مسلح ڈاکوؤں نے لنک جناح روڈ پر سنجے نامی ہندو تاجر کے جھولے لال موبائل شاپ سے مختلف قسم کے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے چھینے گئے موبائلز کی مالیت لاکھوں روپے کا بتایا جارہا ہے انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذوالفقار بلوچ نے نوشکی بازار میں ڈکیتی کی واردات کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی پولیس نے فوری طور پر ملزمان گرفتار نہیں کیے تو انجمن تاجران نوشکی آج صبح شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں