وزیراعلیٰ قدوس بزنجو سے کوئی ناراضگی نہیں،احسان شاہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر برائے صحت سید احسان شاہ نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیاپر وزیر صحت کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر صحت بلوچستان نے وزیر اعلی بلوچستان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی پارٹی مداخلت کر رہی ہے۔ میں اس طرح خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور نہ ہی وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی طرف اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے کوئی مداخلت ہوئی ہے۔ بلکہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور محکمہ کے تمام معاملات بہت احسن طریقے سے چلائے جا رہے ہیں۔ آئندہ کوئی بھی خبردینے سے پہلے خبر کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں