بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان

کوئٹہ:بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر شمالی اور بعض وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف ہونے کے ساتھ موسم شدید سرد اور خشک ہے، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت کی صورتحال کے مطابق ژوب میں منفی2، دالبندین منفی1، پنجگور میں صفر، خضدار میں 4، سبی میں 5، لسبیلہ میں 6، گوادر میں 9 اور تربت میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں