مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کی ہمیشہ قدر کرینگے، نوابزادہ شازین بگٹی

کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ومشیروزیراعظم برائے ہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاکہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہے۔مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کی ہمیشہ قدرکرینگے۔ کارکن بلدیاتی انیتخابات کی بھر پور تیاری کریں یہ بات انہوں نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست سے ٹیلیفونک گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شھیدوطن نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعدجن ساتھیوں نے جے دبلیوپی کوبچھائی انکی قربانی ناقابل فراموش ہیں۔پارٹی الیکشن میرٹ اور شفاف جمہوری طریقے سے کرینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع اور صوبے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔جے ڈبلیوپی اس مرتبہ بھرپور حصہ لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں