افغان دارالحکومت میں یرغمالی بازیاب، 5 اغوا کار گرفتار، حکام

کابل:افغانستان کی عبوری حکومت کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے کابل میں اغوا کاروں کے ایک گروہ کو بے نقاب کرنے کے بعد ایک یرغمالی کو بازیاب کرا لیا اور 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انٹیلی جنس(جی ڈی آئی) نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کابل صوبے کے جی ڈی آئی ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے جمعہ کو کابل کے مشرق میں واقع بگرامی ضلع میں اغوا کاروں کے ایک گروہ کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی اور ایک یرغمالی کو رہا کروایا جبکہ 5 مشتبہ اغوا کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ طالبان کے زیرانتظام انتظامیہ نے جنگ زدہ افغانستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈان کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس ایجنسی نے 15 جنوری کو کابل کے مغرب میں 640 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مغربی صوبہ ہرات میں ایک مشہور مقامی سنار کے ایک مغوی نوجوان بیٹے کو ایک گروہ کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں