سیکیورٹی فورسز کا ڈوسالی میں آپریشن،مبین عرف مجروح ہلاک

ڈوسالی :شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح ہلاک ہو گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں