وندر، خطیر رقم سے نصب فلٹر واٹر پلانٹ ناکارہ
وندر:وندر میں خطیر رقم کے فنڈ سے نصب کیا گیا آر او فلٹر واٹر پلانٹ پچھلے کئی سالوں سے مکمل طور پر غیر فعال کھارے اور پھیکے پانی کو پینے کے لئے میٹھا بنانے والے آر او فلٹر واٹر پلانٹ وندر کے شہریوں کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی و زرعی شہر وندر میں نصب کیا گیا آر او فلٹر واٹر پلانٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے وندر کے شہری صاف پانی جیسی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں لگائے گئے پانی کو بھرنے کے نلکے ٹوٹ کر مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں آر او فلٹر واٹر پلانٹ پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے وندر کے شہری کھارے اور پھیکے پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ آر او فلٹر واٹر پلانٹ میں کچرے کے انبار لگ چکے ہیں جبکہ کتے بلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں آر او فلٹر واٹر پلانٹ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے وندر کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے آر او فلٹر واٹر پلانٹ مکمل طور پر غیر فعال ہونے کی وجہ سے ہم صاف پانی پیسوں پر خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آر او فلٹر واٹر پلانٹ کو فعال کرکے وندر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرایا جائے۔


