حکومت کی طلب کردہ مہلت ختم، کل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی طلب کردہ مہلت ختم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کل آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کے حل کیلئے بدھ کے روز تک مہلت طلب کی گئی تھی اور صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا جس میں مطالبات کو حتمی شکل دی جانی تھی تاہم کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں احتجاجی تحریک کو دوام دینے سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ دریں اثنا ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد ارشاد بلوچ اور اسرار کاکڑ کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ آئے اور ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کی بلکہ ینگ نرسز نے درپیش مسائل سے بھی ینگ ڈاکٹرز کو آگا کیا گیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول ہسپتال کے آرگنائزر رحیم بابر نے تمام مسائل کے حل کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔ علاہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں ڈاکٹر صوفی اکبر اور ڈاکٹر عیسی جوگیزئی نے ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ میں ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کی اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی نیشنل پارٹی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہوئے مکمل حمایت کرتی ہے۔


