دالبندین,لیویز فورس کی کاروائی 120 بوریاں کھاد کی بر آمد کر لی گئیں
دالبندین : لیویز فورس کی کاروائی 120 بوریاں کھاد کی بر آمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی جانے والی 120 بوریاں کھاد کی بر آمد کر کے قبضے میں لیں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی کے مطابق غیر قانونی طور پر پچاس کے جی کی 120 بوریوں پر مشتمل چھ ہزار کلو کھاد کو قبضے میں لے لیا ہے اس وقت ملک بھر میں کھاد کی قلت ہے بغیر پرمنٹ اور زمینداروں کے علاوہ کسی کو بھی کھاد لے جانے کی اجازت نہیں ہے غیر قانونی کھاد اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Load/Hide Comments


