نصیرآباد کی حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں، صادق عمرانی
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل کیمٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نصیرآباد کی حالیہ بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے بنائی گئی نئی حلقہ بندیوں کو سو فیصد مسترد کرتے ہیں میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی اور ڈسٹرکٹ کونسل کی حلقہ بندی کی گئی ہے اس کو مسترد کرتے ہیں ایم پی اے کے کہنے پر گھر میں بیٹھ کر بد نیتی پر مبنی جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ اْن کو کبھی قبول نہیں کریں گے حلقہ بندی کو چیلنج کریں گئے عدالت بھی جائیں گے یہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے عوامی حلقہ بندی کی جائے اس کی مزمت کرتے ہیں اور تحفظات دور نہ کئے گئے تو بصورت احتجاج کا مکمل حق رکھتے ہیں
Load/Hide Comments


