بلوچستان کے غیور عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضیا ءلانگو

کوئٹہ: مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی غیر متززل جہد نے بھارتی انسانیت سوز مظالم کا چہرہ بے نقاب کردیا ، بلوچستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، بلوچستان سے کشمیر کے لئے اٹھنی والی توانا آواز بھارت کو برداشت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے قلات میں ریلی اور جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی قلات میں ریلی نکالی گئی اور جلسے کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ آج قلات کے غیور عوام نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ قابل دید ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیر کو ایک جیل بنا کر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھیانک چہرہ آج پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے، کشمیریوں کی غیر متززل جہد نے بھارتی انسانیت سوز مظالم کا چہرہ بے نقاب کردیا ۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارت بلوچستان میں اپنی سازشوں۔کے ذریعے بے امنی پیدا کرنا چاہتا ہے، بلوچستان سے کشمیر کے لئے اٹھنی والی توانا آواز بھارت کو برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مدد سے ملک اور صوبے میں دشمن کے ہر عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں