چیف جسٹس ہائیکورٹ کا سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ
لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کی سماعت کے لئے دو ڈویژن بنچز تشکیل دیدئیے گئے جو 7فروری سی5مارچ تک سماعت کریں گے۔ دونوں بنچز پیر سے جمعرات تک سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت ہو گی۔ ڈویژن بنچز میں شامل جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سماعت کریں گے۔
Load/Hide Comments


