الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی حلقوں کے ابتدائی اور مجوزہ لسٹوں کی اشاعت کو مسترد کرتے ہیں، پشتونخواملی

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن آف بلوچستان کی جانب سے صوبے بالخصوص کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ کے دیہی علاقوں کے یونین کونسلز /وارڈز کے بلدیاتی حلقوں کے ابتدائی اور مجوزہ لسٹوں کی اشاعت کو جانبدارانہ،متعصبانہ اور غلطیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آبادی اور رقبے کی بنیاد پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ کے دیہی علاقوں کے یونین کونسلز کے وارڈکی تشکیل کیلئے جو بنیاد فراہم کیا گیا ہے اُسے مکمل طور پر نظر انداز کرکے شائع کرنا کھلی جانبداری کے سوا کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ لسٹوں اور نقشہ جات عوام کیلئے آویزاں کی گئی ہے جبکہ5فروری تک لسٹوں بمع نقشہ جات فراہم نہ ہونا اور اعتراضات کیلئے 16فروری کو آخری تاریخ مقررکرنا بھی سنگین ترین مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانبدار انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی نااہلی اور غیر ذمہ داری سے کوئٹہ کے عوام کو میٹروپولیٹن کارپوریشن اور یونین کونسلز کے غلط اور ناروااور میرٹ کے برخلاف تشکیل کوئٹہ کے باسیوں کو اضطراب میں مبتلا کرنے کی دانستہ عمل قابل گرفت ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانبداری اور الیکشن کمیشن کی انتظامی نااہلی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے عوام کے انسانی، جمہوری سیاسی حقوق کی تحفظ کی ضمانت دی جائے اور غلط لسٹوں کو ختم کرکے از سر نو شفاف،میرٹ پر مبنی لسٹوں کو جاری کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں