کچھی کے امن کو ہرگز داؤ پر لگنے نہیں دینگے،سرداریارمحمد رند
بولان:بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کچھی کے امن کو ہرگز داؤ پر لگنے نہیں دینگے میری سیاست کا محور کچھی کے غیور عوام کے حقوق کا سودا کرنے والوں کا محاسبہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں کچھی کے مختلف علاقوں سے آئے قبائلی معتبرین عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نے میری سیاست کا مقصد ہی کچھی کے غیور عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے لیکن افسوس کہ چند مفاد پرست اور ضمیر فروشوں نے کچھی کے مفادات کا سودا کیا ہے اور دیدہ دانستہ کچھی کے امن کو داؤ پر لگایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے جان بوجھ کر تحصیل بھاگ،سب تحصیل بالاناڑی کو چوروں کی آماجگاہ بنایا گیا ہے اور لوگوں کو سرعام لوٹ کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے لیکن چوروں کے سرپرستوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ہے بلکہ صوبائی حکومت کی آشیر باد سے ان کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت امر ہے ہم کچھی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے حقوق کیلئے ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے کچھی کے عوام کیل? میگا پراجیکٹ لے کر آیا لیکن میری تمام پراجیکٹ کو روک کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن میں اس ظلم کے خلاف عوام کی آواز بن کر انکی حقوق کا دفاع کروں گا اور انہیں حقوق دلاکر رہیں گے


