سعودی عرب میں 266 برس پرانی تاریخی مسجد کا نیا رْوپ

ریاض :سعودی عرب کے شمالی صوبے حائل میں سمیراء شہر کے قدیم ٹاؤن میں واقع تاریخی مسجد الجلعود کی تزئین و آرائش اور تجدید کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت کی تاریخی مساجد کی تجدید و تزئین کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں سعودی عرب کے 10 صوبوں کی 30 مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الجلعود 1175 ہجری میں بنائی گئی تھی۔ اس کا شمار سمیراء شہر کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے۔ اس مسجد کی تاریخی اہمیت اس وجہ سے دوچند ہو جاتی ہے کہ سمیراء شہر مکہ اور کوفے کے درمیان حج کے راستے میں پڑاؤ کا مشہور مقام تھا۔ یہاں نماز جمعہ کا انعقاد ہوتا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں