تمپ‘ فائرنگ، آتشزدگی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
تمپ (نمائندہ انتخاب) تمپ،3مختلف واقعات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق، تمپ کے علاقہ کوہاڑ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکلوں کی فائرنگ سے چاکر ولد دادمحمد نامی شخص جاں بحق ہوگیاہے، ایک اور واقعہ میں تمپ کے علاقہ گومازی میں ایک شخص مہم جان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا، لیویز فورس نے ملزم مہم جان ولد لعل جان ساکن گومازی کو گرفتار کرلیا ہے جونشہ کا عادی شخص بتایاجاتاہے،جبکہ ایک اور واقعہ میں گزشتہ شب تمپ کے علاقہ رودبن کے ہوٹل کے چھاپڑے میں آتشزدگی سے عبدالغنی ولد شاہ دوست سکنہ درچکو بل نگور جھلس کر جاں بحق ہوگیا، متوفی نشہ کا عادی بتایاجاتاہے۔
Load/Hide Comments


