علما اکرام کی گرفتاریاں اور نمازیوں پر لاٹھی چارج لمحہ فکر یہ ہے، حافظ حسین احمد

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد جمعیت بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت کے مرکزی شوری کے رکن مولانا حافظ محمد یوسف مولانا مفتی روزی خان مولانا محمد جمیل دوتانی اور سید آغا محمد ایوب شاہ نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں علما اکرام کی قتل عام اور صوبہ سندھ میں علما اکرام کی گرفتاریاں اور نمازیوں پر لاٹھی چارج لمحہ فکر یہ ہے نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبداللہ کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے خبر پختون خواہ کے صوبائی حکومت علما کرام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جمعیت علما اسلام اپنے کارکنوں کی قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے سیکورٹی ادارے علما کرام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے علما کرام کی تحفظ کو یقینی تاکہ آئندہ کے لیے کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے حکومت لاک ڈاون کے نام پر علما کرام اور مساجد کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ علما کرام لاوارث نہیں ہے جمعیت علما اسلام اورعلما اکرام کا ریاست کے حفاظت و دفاع کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں صوبہ سندھ اور خبر پختون خواہ کے صوبائی حکومت جمعیت علمائے اسلام پرامن سیاسی و مذہبی سیاست کو کمزور نہ سمجھے جمعیت علمائے اسلام اپنے کارکنوں کے تحفظ بھت خوب جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے حکومت علما کرام کی گرفتاریوں اور نمازیوں پر تشدد کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر جمعیت علما اسلام سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں مساجد کے تقدس پامال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گی صوبہ سندھ کے پولیس ائے روز مساجد کے تقدس کو پامال کررہے ہیں اور نہتے نمازوں پر پولیس انتظامیہ کے جانب سے لاٹھی چارج کیا جارہا ہے صوبہ سندھ فلسطین کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ میں علما اکرام کی گرفتاریوں اور مساجد کے تقدس پامال کرنے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس انتظامیہ کے غنڈہ گردی کا سختی سے نوٹس لے ورنہ حالات کے ذمہ دار صوبہ سندھ کے حکومت ہو ینگے انہوں نے مزید کہا کہ علما اکرام کے گرفتاریاں مساجد کے تقدس پامال کرنے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج ملک کے پرامن حالات کو خراب کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے علما کرام کے گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کے صورت میں تبدیلی قابل مذمت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں