قلات، کیسکو صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام،عوام مشکلات کا شکار

قلات: قلات میں کیسکو صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی کیسکو کی جانب سے من پسند کلیوں کو سٹی فیڈرز پر منتقل کرکے شہر کے مطابق چودہ گھنٹے بجلی فراہم کرنے لگے جبکہ شہر کے بیچ میں واقع کلی خاردان اور ملحقہ علاقوں کو ہربوئی فیڈر پر ڈال دیا گیا ہے اور ہر بوئی فیڈر پر صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کرنے لگے ہیں جس سے خاردان اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے قلا ت کے عوامی حلقوں نے کیسکو کی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اگر بلاتفریق اور یکساں بجلی فراہم نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ پر غیر معینہ مدت کے لیئے دھرنا دیکر شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہداری کیسکو کے زمہ داران پر عائد ہوگی قلات کے عوامی حلقوں نے کہا ہیکہ کیسکو قلات میں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں کیسکو کے اہلکار اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے قبل ازیں بجلی کے فیڈرز کو سنگل فیس کرتے تھے چند روز قبل شہر کے آدھے حصے کو ایک دہی فیڈر ہربوئی فیڈر پر منتقل کرکے اس کو صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کرنے لگے اور اس نو گھنٹوں میں سے دو گھنٹے ٹرپنگ میں چلی جانے لگی اور باقی سات گھنٹے سنگل فیس پر بجلی فراہم کرنے لگے جس سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکاروں نے اپنے من پسند کلیوں اور بااثر شخصیات کے کنکشنز سٹی فیڈرز پر منتقل کر دیئے ہیں اور دیگر غریب صارفین پانی کے حصول کے لیئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سٹی کو بلا تفریق یکسان بجلی فراہم نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کر کے قو می شاہراہ کو غیر معینہ مد ت کے لیئے بلاک کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد گی ہو انہوں نے زمہدار حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں