ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا
ویانا :ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ‘امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے کردہ جوہری معاہدے کی بحالی جلد ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے ۔ امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے کردہ جوہری معاہدے کی بحالی جلد ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک ایسے نئے معاہدے کی قوی امید پیدا ہو گئی ہے، جو ’تمام فریقوں کے اہم ترین خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے‘ طے پایا ہو۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات کا نیا دور منگل سے ویانا میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات ان مذاکرات کی سربراہی کرنے والی یورپی یونین نے گزشتہ روز بتائی تھی۔ اب تک تعطل کے شکار جوہری معاہدے کے تحت ایران پرامن سول مقاصد کے لیے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھ سکتا ہے۔


