عراق ، سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک

بغداد:عراق کے مغربی صوبے الانبار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 عراقی فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا ہے۔عراقی فوج کے محمد الدلیمی نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریبا 320 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے راوہ کے نزدیک صحرائی علاقے میں کویتی شکاریوں کے ایک گروپ کو لے جانے والی فوجی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹا۔ محمد الدلیمی نے کہا کہ دھماکے سے فوجی گاڑی تباہ ہو گئی، جس سے اس میں سوار 3 فوجی اور شکاریوں کا مقامی گائیڈ ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ شکاریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔عراق کے مغربی اور جنوبی صوبوں کی وادیاں اور صحرا شکار کے میدان کے طور پر مقبول ہیں جو خلیجی ممالک جیسے سعودی عرب، کویت اور قطر سے آنے والے سیاحوں کو وسیع بیابانوں کی سیر کیلئے راغب کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں