مریم نواز کی کرایے پر مارچ پہلے بھی ناکام ہوئے بعد میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ،مولاناعبدالقادرلونی
کوئٹہ :جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ ملک کو تین سال سے انتشار وافراتفری پھیلانے والوں کا نہ عدم اعتماد پر اتفاق ہوسکا اور نہ استعفیٰ دے سکا عدم اعتماد اور استعفوں سے پی ڈی ایم محض قوم کو دھوکہ دے رہا ہے پی ڈی ایم کے چیئرمین کے ساتھ جو استعفے جمع ہوئے تھے وہ پرانے ہوکر پھٹ چکے لیکن میچ فکسنگ کے تحت اسپیکر کے پاس جمع نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ اب تک اپوزیشن استعفیٰ اور عدم اعتماد پر پھنس چکی ہے ہرایک اپنے مفادات حاصل کرنے میں مصروف ہیں بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد اور مولانا فضل الرحمن کی لانگ مارچ کے رسی کشی سمجھوتے کی تحت ہے اصل حکمران کو پانچ سال پورے کرنے کا موقع دے رہا ہے انتشار وافراتفری کی سیاست سے اپنے سیاسی سودابازیاں کئے جارہے ہیں قوم نے ان کو مسترد کر دئیے اب ایک دوسرے کے سہارے سے اپنے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کرایے پر مارچ پہلے بھی ناکام ہوئے بعد میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا مارچ کے پس پردہ اغراض قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکے ہیں مارچ، احتجاج اور دھرنے کے ڈرامے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں پی ڈی ایم کی دھرنے حصول اقتدار کی خواہش ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے صرف ہر ایک اپنے بیانیے اور ایجنڈے کیلئے عوام کو استعمال کیاجارہا ہے۔


