برطانیہ میں شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں عدالتی دستا ویز سامنے آگئیں

لندن: برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور انکے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ختم کردی ہیں،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات میں عدالتی دستا ویز سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق لیگی صدر شہباز شریف نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ تحقیقات کا ہدف تھے۔ این سی اے کو شبہ تھا شریف فیملی کی دولت مجرمانہ طرز عمل سے حاصل ہوئی۔ شہباز شریف کے خلاف تحقیقات پاکستانی حکومت کے کہنے پر شروع ہوئیں۔یاد رہے کہ این سی اے نے دسمبر 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کر لئے تھے۔ برطانیہ میں ٹیکس کے ادارے ایچ ایم آر سی نے بھی شہباز اور سلیمان کے خلاف تحقیقات کیں۔ ثبوت نہ ملنے پر این سی اے نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سلمان کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ختم کردی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات میں بے گناہ قرار دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں