خضدار،قہار ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دوریہ نہ کرنے کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ
خضدار (نامہ نگار) کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو دوریہ نہ کرنے کے خلاف ریلی، شرکاء کا قومی شاہراہ دو رویہ کرنے اور موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق شہید عبداللہ قہار ٹرسٹ کے زیر اہتمام ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ریلی قومی شاہراہ پر آئے روز ہونے والے حادثات اور شاہراہ کو دو رویہ نہ کرنے کے خلاف نکالی گئی، ریلی چمروک سے شروع ہو کر مختلف راستوں سےہوتاہوا خضدار پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔ریلی کےشرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حادثات کی روک تھام اور سڑک کو دو رویہ کرنے کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر محمد عالم براہوئی، جمعیت علماءاسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، پیپلزپارٹی کے رہنما جمیل قادر زہری، حمیدایڈوکیٹ، مزدور رہنما صابرقلندرانی، وارث شاہین ودیگر نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان میں جتنے بھی شاہراہیں ہیں وہ تمام کے تمام سنگل ہے این ایک اے کا کوئی بھی ایسا روڈ نہیں ہے جو ڈبل ہو، کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ ایک اژھا بن کر لوگوں کو نگل رہاہے، جو ٹینڈر کیاگیا وہ بھی مشکوک ہے۔ آئے روز حادثات کی ایک وجہ موٹروے پولیس کا نہ ہونا ہے، خضدار کے ایریا میں موٹر وے پولیس نہیں، سڑک حفاظتی اشاروں کا نہ ہونا یہ بھی حادثات کی وجہ بن رہی ہے اور سالانہ آٹھ ہزار سے زائد افراد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات کا شکارہوجاتےہیں، زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے،قومی شاہراہ کو فوری دو رویہ کرکے اس پر موٹروےپولیس تعینات کی جائے۔۔۔


