کچلاک، انتظامیہ کی کارروائی، کالے شیشوں والی گاڑیوں کو جرمانے
کچلاک:ایس پی ٹریفک اورکچلاک پولیس کی مشترکہ تجاوزات کے خلاف کاروائی،گاڑیوں کی کالی شیشے،ممنوعہ نمبرزپلیٹس اتارے گئیں،جبکہ بین الصوبائی کوچزکو شہرسے باہر مشرقی ومغربی بائی پاس سے گزرنے کی یدایت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکچلاک بازارمیں ایس پی ٹریفک نصیر احمدشاہ نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی،ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک افتخاراحمد،انسپکٹرمحمدافضل،ڈیوٹی آفیسرسٹی نصیراحمد،اے ایس آئی نیوکچلاک پولیس تھانہ خدائیدادخان،ایس آئی کچلاک پولیس تھانہ عبدالودودبھاری نفری کے ہمراہ ان کے ساتھ تھے،اس موقع پر انھوں نے کوئٹہ چمن اورژوب شاہراہ پر قائم غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز،سبزی وفروٹ ریڑھی بانوں،ایرانی ساختہ زرنج رکشوں اورکوئٹہ سے لاہوراوردیگرشہروں کو جانے والی مسافرکوچزکو وراننگ دی کہ وہ شہرکے اندرداخل ہونے کے بجائے مشرقی اورمغربی کچلاک بائی پاس استعمال کریں تاکہ شہرکے اندرٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوسکیں،اس موقع پر انھوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کچلاک بازارمیں ٹریفک کا مسئلہ ایک گھمبیرشکل اختیارکرلی ہے،بازارپر گاڑیوں کابوجھ بڑھ رہی ہے،جس میں مسافرکوچزکا شہر کے اندرقائم اڈے،بغیر کاغذات کے لوڈنگ زرنج رکشے،جگہ جگہ قائم غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز،سبزی اورفروٹ ریڑھیوں کا بازارکھڑے ہونے شامل ہیں،انھوں نے کہاکہ ایس ایس پی ٹریفک کے ساتھ میٹنگ میں کچلا ک کے لئے ٹریفک پولیس بوتھ کے قیام کی سفارش کرونگاجس سے یہاں کے ٹریفک مسائل حل ہونے میں مددگارثابت ہونگے۔


