خیر پور ، اسکول کی استانی نے اپنے شاگرد سے عدالت میں شادی کر لی

خیرپورکے نجی اسکول کی 23 سالہ استانی نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالب علم سے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔
کراچی کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
23 سالہ استانی کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔
واضح رہے کہ نجی اسکول کی استانی 24 جنوری کو اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی، ٹیچر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں