مشکے،لیویز فورس کی کارروائی چور گرفتار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد
کوئٹہ:آواران کے علاقے میں لیویز کی کاروائی دو چوروں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، لیویز حکام کے مطابق لیویز نے آواران کے علاقے مشکے میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان سمیع اللہ ولد حمل خان اورمحمد نعیم ولد نورا کو گرفتار کرلیا اور ان سے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، لیویز نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا جہاں پولیس نے ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی
Load/Hide Comments


