پی ڈی ایم نے جب سے بلاول بھٹو کی بات نہیں مانی یہ مشکل میں ہیں،اعتزاز احسن

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے جب سے بلاول بھٹو کی بات نہیں مانی یہ مشکل میں ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ بات تو کوئی بنی نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے الفاظ ہیں کہ ادھر سے بھی اشارہ آ گیا ہے اور ہمارا کام ہو گیا ہے۔جبکہ ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری براردان کے گھر گئے۔اسے ایک آئس بریک کہا جا سکتا ہے۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران خان جلد از جلد گھر جائیں۔ملک کے لیے ایک ایک دن بہت اہم ہے۔ان کا اس عہدے پر رہنا نقصان دہ ہے۔ہم 14 سال بعد وہاں گئے تھے مناسب نہیں تھا کہ پہلے دن ہی کوئی سیاسی بات کرتے یا اعتماد کی بات ہوتی۔اس میں صداقت نہیں کہ شہباز شریف نے عدم اعتماد کے لیے تعاون مانگا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز گذشتہ روز مسلم لیگ(ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے۔شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہیکہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں