لاپتہ سہیل بلوچ کی عدم بازیابی کی وجہ سے اہلخانہ ذہنی ازیت میں مبتلا ہیں، نصراللہ بلوچ
کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم سہل بلوچ کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ سہل بلوچ کی عدم بازیابی کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہے خاص کر سہل کی والدہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انکی حالت غیر ہوتی جاری ہے کیونکہ وہ شوگر کے مریض بھی ہے نصراللہ بلوچ نے سہل بلوچ کی اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سہل بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی واضع رہے کہ سہل بلوچ اور فصیح بلوچ اکھٹے جبری گمشدگی کے شکار ہوئے ہیں اور دونوں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہے نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے گزارش کی کہ وہ سہل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کرے یا پر انکے اہلخانہ کو انکے حوالے سے معلومات فراہم کرکے ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔


