وفاقی کابینہ نے سینڈک مائن کے چینی کمپنی کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی
اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سینڈک مائن کے چینی کمپنی کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی،یہ معاہدہ بلوچستان حکومت کی مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوا ہے،حکومت پاکستان کا منافع میں حصہ بڑھایا گیاجبکہ بلوچستان کی رائلٹی اور کرایہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سینڈک مائن کے چینی کمپنی کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے میں حکومت پاکستان کا منافع میں حصہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کی رائلٹی اور کرایہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ معاہدہ بلوچستان حکومت کی مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوا ہے۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی مینجمنٹ اور نگرانی میں اسکوپ کو بھی بڑھایا گیا ہے


