درگاہ لعل شہباز قلندر محبت، بھائے چارے اور رواداری کا مرکز ہے، بلاول
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر کی پانچویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر محبت، بھائے چارے اور رواداری کا مرکز ہے، اسے خون میں نہلانے والے انسانیت کے مجرم تھے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا شکار بننے والی معصوم جانوں کو ہم نہیں بھولے، وہ ہماری دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی میں اپنوں کو کھونے کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بھی نازک موڑ پر کھڑا ہے، دہشتگرد پھر پاکستان کے امن، قومی اتحاد اور سلامتی کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو روکنے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگا، حضرت لعل شہباز قلندر کے پیغام کو فروغ دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


