مقصود چپڑاسی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جانا چاہیے، فیصل جاوید
اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جانا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار اور اکاؤنٹ میں 3 ارب 75 کروڑ روپے، اپوزیشن کا سارا مسئلہ ہی ان کے کیسز ہیں۔انہوں نے لکھا کہ تحریک عدم اعتماد کی یہ ناکام کوششیں کر رہے ہیں مگر عمران خان نے این آر او مانگنے والوں کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کی نیندیں تو پہلے ہی اڑی ہوئی تھیں، اب تو ان کے خواب بھی چکنا چور ہو گئے۔ یہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیا عدم اعتماد لائیں گے جب عوام کا بھرپور اعتماد عمران خان کے ساتھ ہے۔
Load/Hide Comments


