پسنی، پرنسپل کو ہٹانے کیخلاف طلباءکا پریس کلب کے سامنے احتجاج
پسنی:پسنی پرنسپل کو ہٹانے اور اسکی جگہ نئے پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کے طلبا کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاج، مین روڈ کو احتجاجا بند کر دیا، طلبا نے اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ سے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈگری کالج پسنی کے طلبا نے پرنسپل شہزاد ہاشم کو ہٹانے اور اسکی نئے پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی طلبا نے کہا کہ موجودہ پرنسپل نے جب سے چارج سنبھالا ہے کالج کے انتظامی امور میں انہوں نے کافی دلچسپی لے کر بہتری لائی ہے اور تعلیم کے رجحان میں بھی بہتری آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی محنت اور لگن کی وجہ سے کالج جو کہ کارکردگی کے حوالے سے 72 ویں نمبر پر تھا جبکہ ابھی آٹھویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ پہلے کالج میں لیکچرار کی کمی تھی موجودہ پرنسپل کی ذاتی کاوشوں سے یہ کمی کو بھی پورا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پرنسپل کے ہٹانے کو ہم یہاں کے طلبا اور علاقے کے ساتھ ناانصافی اور تعلیم دشمنی تصور کریں گے جبکہ پرنسپل کے ہٹانے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ نے طلبا سے ملاقات کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کے حوالے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کریں گے چیف سیکرٹری جو گوادر کے دورے پر ہیں تاکہ وہ انھیں آگاہی فراہم کریں اور تین چار دن تک جو بھی پیشرفت ہوگی انھیں آگاہ کیا جائے گا جس پر طلبا نے اسسٹنٹ کمشنر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔


