لاپتہ افراد کی بازیابی ریلی ، قائدین پر مقدمہ ،بلوچوں کیخلاف جاری ریاستی جبر کا ایک بدترین مثال ہے ،ستار بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اورضلع قلات کے صدر ستار بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نکالی جانے والے ریلی کے قائدین پر مقدمہ در ج کرکے اشتہاری قرار دینا بلوچوں کے خلاف جاری ریاستی جبر کا ایک اور بدترین مثال ہے ، بیان میں کہا گیاہے کہ اب ریاست نے انسانی حقوق ، جمہوریت اور حق تحریر وتقریر پر اس حد تک کدغن لگا رکھا ہے کہ 6 ماہ قبل ریلی میں شامل” نیشنل پارٹی اور بی ایس او” کے رہنماوں ملک نصیر شاہوانی ، ڈاکٹر سمرین بلوچ، سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماوں کےخلاف” ایف آئی آر ” درج کرکے ان کواشتہاری قرار دیاگیا جو کہ نام نہاد سلیکٹڈ حکمرانوں کی بھوکلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہاکہ بجائے لاپتہ افراد کی بازیابی کے الٹا ان کےلئے آواز اٹھانے پر بھی مقدمہ کرکے ماضی کے جنریلی مارشلاوں سے بھی چند قدم آگے نکلی گئی ہے ، تاہم نیشنل پارٹی واضح کرتی ہے وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی جدجہدمیں کسی بھی قسم کی سرکاری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور اپنے عوام کی رہنماءکےلئے ہرقسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیارہےں۔


