مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، آج ہمیں مادری زبان کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے مادری زبان کی تعلیم سے زبان کی ترویج واشاعت میں مدد ملتی ہے ومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی، تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔


