لوگوں کو بزور طاقت سیاسی عمل سے روکناعوامی منفی طرز عمل ہے،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما بی ایس او کے سابقہ چیئرمین نزیربلوچ نے لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے منعقدہ دھرنے میں شرکت کرنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی بی ایس او اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائدین پر ایف آئی آر کے انداراج کو سیاسی عمل سے سرکاری شکست سیاسی آواز کو بلند کرنے پر قدغن قرار دیتے ہوئے کہ ایسے ہی عوامل منفی طرز عمل و سیاسی عمل سے لوگوں کو بزور طاقت روکنے و انتہا کی جانب لیجانے کا سبب بنتے ہے سرکاری سطح پر ایک طرف ہمیشہ سے ہی لاپتہ افراد کے مسئلے کو تسلیم کرنے اسکو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہیں دوسری جانب منفی طرزعمل کے زریعے ایسے اوچھے ہتھکھنڈوں کا سہارہ لیا جاتا ہے لیکن بلوچ سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ قربانیوں اور حقیقی جدوجہد کے زریعے ایسے منفی سازشوں کا ناکام بنا کر جمہوری سیاست کو مضبوط کرنے کے لئے قربانیاں دی یے ایسے منفی سازشی حربوں کے زریعے سیاسی عمل کو کسی صورت کمزور نہیں کیا جاسکتا نہ ہی سیاسی کارکن کمزور ہونگے ایسے منفی عوامل سیاست کو مزید مضبوط کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں