پاکستانی عوام اپنے عظیم فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، بشری رند

کوئٹہ:صو بائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشری رند نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہیدلانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمار ملک قائم و دائم ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے ہمیشہ سے مستحق رہیں ہیں اور پاکستانی عوام اپنے عظیم فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ محترمہ بشری رند نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں