پیکا صدارتی آرڈیننس زبان بندی کی آمرانہ مثال ہے،جمعیت علما اسلام

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کے رہنماﺅں نے کہا کہ پیکا صدارتی آرڈیننس زبان بندی کی آمرانہ مثال ہے، آرڈیننسز کے ذریعے قوم کو مزید دبایا نہیں جاسکتا میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کی طرح ظلم کے خلاف آواز بندی کی سیاہ کوشش ہے، الیکٹرانک،پرنٹ حتی کہ سوشل میڈیا پر بھی پابندی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت میں صحافت سمیت ہر شعبہ بدترین استحصال کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس سمیت آزاد صحافت کے متعلق تمام قوانین کا خاتمہ کیاجائے ان خیالات کا اظہارجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سئنیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ،ناظم مالیات میرسرفراز شاہوانی مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی قاسم خان خلجی حاجی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر حافظ مجیب الرحمن ملاخیل سالار مولانا سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک عبداللہ خان ناصر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگرنے کہا کہ صحافت کے ستون کو گرانے کے احمقانہ ہتھکنڈوں سے حکومت کل منفی نیت عیاں ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مغرب کی آشیرباد سے بننے والی کٹھ پتلی حکومت نے ملک صحافت سمیت ملک کے تمام شعبوں کی اساس و بنیاد کو ہلاکرکے رکھ دیا ہے، ملک کی اسلامی شناخت ،ختم نبوت اور اسلامی تہذیب کو نقصان پہنچانے کے لیے غیر ملکی چہرے مختلف ناموں سے حکومت کے زیر سایہ خطرناک منصوبوں پر کام کررہے ہیں قادیانی لابی کی سرگرمیاں کشمیر کے سودا نے بہت کچھ طشت از بام کردیا ہے، جمعیت علما اسلام کے رہنماں نے حکومت کی جانب سے شعبہ صحافت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس سے دبانے کا مقصد مکروہ کردار کو چھپانے کی کوشش ہےجیساکہ کوئی اپنی بدصورت شکل نہیں دیکھنا چاہتا تو وہ آئینہ توڑ کر اپنے آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسی بھی قسم کی جائز تنقیدی خبر کو تحمل سےبرداشت کرنے کی اخلاقی جرات نہیں ہے تمام سنئیر اور حق کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو دیوار سے لگانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئیے جارہے ہیں جس کی جمعیت علما اسلام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس 9مارچ کو جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ طلب کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں