شاہ محمود قریشی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات

ماسکو :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ملاقات کیلئے وزارت خارجہ ماسکو پہنچے گئے۔وزارتِ خارجہ پہنچنے پر، افغانستان کیلئے روس کےخصوصی نمائندے، ایمبیسڈر ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،روسی وزیر خارجہ نے ماسکو آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا ۔اس موقع وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی کامیابی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی کوششو کو سراہا۔ روسی وزیر خارجہ نے 22/23 مارچ کو اسلام آباد میں متوقع او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں