سندھ کوعلی بابا چالیس چوروں سے نجات دلائیں گے،حلیم عادل شیخ
کراچی:حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کوعلی بابا چالیس چوروں سے نجات دلائیں گے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام نے زرداری مافیا کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے، سندھ کے اسکول،اسپتال سمیت سب کچھ تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں قاتلوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، سندھ میں ڈاکو راج ہے، کچے کے ڈاکو پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں کارروائیاں کررہے ہیں، سندھ کی جامعات میں طلباء محفوظ نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تھرپارکرمیں بچوں کی اموات کا ذمہ دارکون ہے؟ سندھ میں بیٹیوں کی عزتیں، لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں، حقوق مارچ سیاہ دورکوبےنقاب کرنے کیلئے ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ عوام کوجگانے کیلئے ہے، زرداری مافیا سندھ کے چالیس چورہیں، زرداری کے درباریوں نے سندھ کولوٹ مارکر کے تباہ کردیا۔
Load/Hide Comments


