دالبندین ، پٹرول و ڈیزل کمیٹی کے رہنماﺅں کا پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج
دالبندین: دالبندین کے قریب پٹرول و ڈیزل تیل کمیٹی کے رہنماﺅں کاڈھڈر کے مقام پر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج ،ٹریفک معطل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دالبندین تیل کمیٹی کی جانب سے آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تیل کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں میں تیل کی لوڈنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر اسکے باوجود با اثر لوگ اپنی گاڑیوں کوماشکیل، راجئے سے تیل لوڈ کرکے دالبندین سے لے جاتے ہیں جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کے سبب دالبندین تیل منڈی والے بیروگار ہوچکے ہیں ،ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس معاملے پر کاروائی عمل لائی جائے ،آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،پاک ایران شاہرہ بند ہونے کے سبب تفتان نوکنڈی ٹو کوئٹہ آنے جانے والی گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


