27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن ہے، قوم کو اپنے شاہنوں پر ناز ہے،نورمحمد دمڑ
27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن ہے، قوم کو اپنے شاہنوں پر ناز ہے،نورمحمد دمڑاسلام آباد: سنیئر صوبائی وزیزخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 27 فروری 2019 بھارتی رسوائی کا دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہنوں نے دو بھارتی طیارے مار گرا کر تاریخ رقم کی اور فائلٹ کو زندہ گرفتار کرکے قوم کی سرفخرسے بلند کیا ہے پوری قوم کو اپنے جانباز شاہنوں پر ناز ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارتی غرورکو خاک میں ملانے کاآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تین سال مکمل ہونے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج سپرائزڈے کاتیسری سالگرہ ہے 27 فروری 2019ء کو پاک فوج کی کمال جنگی حکمت عملی نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایاپاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر دشمن کے دو جنگی طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندنکے مار گرائے جانے والے جنگی جہاز کے ٹکرے آج بھی پی اے ایف میوزم میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کے نام نہادسورماوں کو چھٹی کادودھ یاد دلاکرایک تاریخ رقم کردی تھی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاوں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں نے مار گرایاپاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بناانہوں نے کہاکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھالیکن پاکستان کے شاہنوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیاانہوں نے کہاکہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم کو اپنے جانبازوں پر فخر ہے۔


