اوستہ محمد، منشیات کا کاروبار عروج پر ، انتظامیہ بے بس
اوستہ محمد:اوستہ محمد میں منشیات کا کارو بار عام ہوتا جا رہا ہے، آئس، چرس، ہیروین، بھنگ اور دیگر منشیات کے اڈے کھل گئے نوجوان نسل تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے، پولیس کاروائی کرے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد جوکہ ایک گنجان آبادی والا شہر ہے اور اس شہر میں اب منشیات کا کارو بار عام ہوتا جا رہا ہے، شہر کے مختلف کالونیوں میں منشیات کے اڈے کھلے ہوئے ہیں، جن میں چرس، بھنگ، شراب،آئس اور دیگر نشہ آور چیز با آسانی ملتا ہے لیکن پولیس، سی آئی پولیس اور ایکسائز پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ منشیات سے نوجوان نسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ان کے روک تھام کے لئے اقدام کیا جائے ورنہ نو جوان نشئی بن جائیں گیاور مختلف بیماریوں میں پڑ جائیں گے۔
Load/Hide Comments


