روس، جعلی خبر پر سزا کا قانون، عالمی میڈیا نے خدمات روک دیں

ماسکو : روس کی جانب سے جعلی خبر پر سزا کا قانون نافذ جانے کے عالمی میڈیا نے ملک میں خدمات روک دیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی خبر رساں اداروں نے کہا ہے کہ وہ روس میں ایک نئے قانون کے بعد اپنے صحافیوں کے تحفظ کے لیے رپورٹنگ کا سلسلہ عارضی طور پر روک رہے ہیں۔نئے روسی قانون کے مطابق جعلی خبریں پھیلانے پر 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گزشتہ روز روس میں عارضی طور پر رپورٹنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔کینیڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی اور بلومبرگ نیوز کے صحافی بھی کام روک رہے ہیں جبکہ سی این این اور سی بی ایس نیوز نے کہا کہ وہ روس میں اپنی نشریات بند کر دیں گے۔یوکرین پر روس کے حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی جس کے بعد روس نے ابلاغ کی جنگ میں جوابی حملہ کیا ہے۔روسی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے میٹا پلیٹ فارم فیس بک کو روسی میڈیا کے خلاف امتیازی سلوک کے 26 کیسز کے حوالے دے کر بلاک کر دیا ہے۔ روس کی نیوز ایجنسی تاس نے بتایا ہے کہ روس نے ٹوئٹر تک رسائی کو بھی محدود کر دیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی عوام میں حکومت مخالف جذبات پیدا کرنے کے لیے امریکا اور اس کے مغربی یورپی اتحادیوں کی طرف سے غلط معلومات پھیلائی گئیں۔روسی قانون سازوں نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم منظور کی ہیں جن کے تحت جعلی معلومات کے پھیلاو¿ پر جرمانے یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یوکرین پر حملے کے بعد روس کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں