دالبندین،ٹینکراور پک اپ میں تصادم،2افراد شدید زخمی

دالبندین:دالبندین کے قریب بوزر اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر بوزر ٹرالر اور ایرانی پک اپ میں تصادم سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں