ہدایت خلجی کیس مد عیان مقدمہ غائب عدالت کا پیش کرنے کا حکم
کوئٹہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون جناب محمد افضل کاکڑ کے روبرو ہدایت اللہ خلجی اور خلیل خلجی کے خلاف دائر ویڈیو سکینڈل و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی آفیسران عابد علی اور علی محمد نے عدالت کو مدعی مقدمات نایاب بتول اور فوزیہ بی بی کے نام جاری سمن کی عدم تعمیل بارے بتایا اور کہا کہ مدعی نایاب بتول اور فوزیہ بی بی کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل رہا کہ وہ بیرون ملک جا چکی ہے یا کہیں اور۔جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ مدعی مقدمات جہاں بھی ہو انہیں عدالت میں پیش کریں جو سمن نایاب بتول اور فوزیہ بی بی کے نام جاری کئے گئے ہیں ان کی تعمیل ایس پی قائد آباد کرائیں اور انہیں اگلی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کریں بصورت دیگر ایس پی قائد آباد خود پیش ہو کر عدالت کو وضاحت دیں عدالت نے منشیات اور نشہ آور گولیاں برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہدایت اللہ خلجی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی بعد ازاں مقدمات کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔


